عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر پنجاب کے مختلف شہروں میں ہارٹیکلچر ایجنسیوں کی جانب سے خصوصی تزئین و آرائش اور سجاوٹ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ لاہور سمیت سرگودھا، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع کی اہم شاہراہوں، گرین بیلٹس اور عوامی مقامات کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر خصوصی لائٹنگ اور برقی قمقموں کا اہتمام کیا گیا، جس سے شہروں میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے خوبصورت اور پُروقار مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ہارٹیکلچر ایجنسیوں کی جانب سے شہری خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ گرین بیلٹس اور اہم مقامات کو بھی برقی روشنیوں سے مزین کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کا دن امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ رحمت ہے۔ سیرت النبی ﷺ ہمیں خدمت، اخلاص اور انسانیت کی بھلائی کا درس دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی تعلیمات کے مطابق عوام الناس کو خوشگوار اور پُرامن ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہارٹیکلچر ادارے شہری خوبصورتی اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہے ہیں۔نورالامین مینگل نے مزید کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہریوں کے لیے خوبصورت، پُروقار اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں۔
Read Next
1 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری*
3 دن ago
ڈائریکٹر ٹریننگ واسا لاہور ریاض الٰہی ولیم کی طویل سروس مکمل ہونے پر پروقار الوداعی تقریب
3 دن ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری سے متعلق اجلاس،ڈی ایم ڈی فنانس امتیاز غوری کی بریفنگ
4 دن ago
ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس،آپریشنز اینڈ مینٹیننس، ترقیاتی پروگرام،ڈی سلٹنگ، ڈینگی کنٹرول دیگر محکمانہ امور کاجائزہ
5 دن ago
*عمان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا یو این ہیبی ٹیٹ ایوارڈ وصول کرنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے،صوبائی وزیر بلال یاسین*
Related Articles
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
1 ہفتہ ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
1 ہفتہ ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
1 ہفتہ ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
1 ہفتہ ago


