ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی حیاتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے رہنمائی اور ہدایت کا سرچشمہ ہے، حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنا کر ایک پرامن، بااخلاق اور مثالی معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کا مبارک دن مسلمانوں کے لیے بے پناہ عقیدت، خوشی اور روحانی مسرت کا موقع ہے کیونکہ اسی روز رحمتِ عالم حضرت محمد مصطفی ﷺ دنیا میں تشریف لائے اور انسانیت کو امن، محبت، مساوات، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کا درس عطا فرمایا، انہوں نے کہا کہ ہمیں جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صرف خوشی کا اظہار ہی نہیں بلکہ نبی کریم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر اپنانے کا عہد بھی کرنا چاہیے، اپنے رویوں میں محبت، برداشت، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل ہی معاشرے میں امن و استحکام اور اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانے کا بہترین ذریعہ ہے،انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں شہر بھر میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو مذہبی تقریبات میں شرکت کے دوران ہرممکن سہولت فراہم کی جا سکے، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں علماء کرام، شہری انتظامیہ اور متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں تاکہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام، نظم و ضبط اور بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا سکے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
جشن میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے ہیں،کرم اللہ وقاصی ترجمان میئر کراچی
1 دن ago
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کی سربراہی میں میر رضا قتل کیس پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیدیا گیا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
2 دن ago
گارڈن پمپنگ اسٹیشن 21 سال بعد بحال، پانی کی سپلائی شروع ہوگئی،مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
3 دن ago
*کراچی انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے توسیعی منصوبے کا افتتاح*
3 دن ago






