وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ گلگت کی تمام اہم شاہراہوں پر پیور مشین کے ذریعے پختگی (میٹلنگ) کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی پیور مشین کے ذریعے میٹلنگ سے قبل پانی، ٹیلی فون اور دیگر زیر زمین پائپ اور لائنوں کے لیے ڈکٹ (Duct)بنائے جائیں تاکہ سڑک کی تعمیر کے بعد اسے دوبارہ اکھاڑنا نہ پڑے۔ وزیر اعلیٰ نے 28 کلومیٹر مین شاہراہوں کی تعمیراتی لاگت کے تجزیے (کاسٹ ریشنلائزیشن) کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں محکمہ مواصلات و تعمیراتِ عامہ، سی ایم آئی ٹی، جی ڈی اے، محکمہ منصوبہ بندی اور لوکل گورنمنٹ کے نمائندے شامل ہیں۔ یہ کمیٹی اپنی سفارشات تیار کر کے منظوری کے لیے متعلقہ فورم کو پیش کرے گی۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو تیز کرنے کے لیے روایتی طریقوں کے بجائے جدید تقاضوں اور نئے تجربات کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے منصوبوں کی منظوری کے اختیارات کو بھی نچلی سطح پر منتقل (ڈی سینٹرلائز) کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ایک ارب روپے تک کے منصوبوں کی منظوری کے اختیارات وزیر اعلیٰ کے بجائے ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) کو تفویض کئے جارہے ہیں اور دیگر سیکریٹریز کو بھی منصوبوں کی منظوری کے اختیارات دیئے جارہے ہیں تاکہ ترقیاتی عمل کو تیز کیا جا سکے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماضی کی ناقص منصوبہ بندی اور محکموں میں شفاف ترین خریداری (پروکیورمنٹ) کے نظام کی عدم موجودگی نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور مافیا کو فائدہ دیا۔ ان خامیوں کو دور کر کے قومی وسائل کے درست استعمال اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سخت فیصلے کیے جائیں گے۔
Read Next
4 دن ago
گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی اصلاحات اور ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
4 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد سے ملاقات
5 دن ago
محکمہ خزانہ گلگت بلتستان کا آر بٹ پورٹل کامیابی سے نافذ،محکمہ تعمیرات کی پہلی ایڈمن اپروول جاری
5 دن ago
سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے گلگت میں 50 بستروں کے امراض قلب کے ہسپتال کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری
6 دن ago
وزیراعلیٰ امجد حسین کی زیر صدارت گلگت بلتستان ایمرجنسی کونسل کا پانچواں اجلاس
Related Articles
گلگت بلتستان میں زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں،وزیر اعلٰی امجد حسین
1 ہفتہ ago
زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہی پروری میں تعاون کے فروغ کے لیے پنجاب کا اعلیٰ سطحی وفد اسکردو پہنچ گیا
1 ہفتہ ago




