کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہاظم بنگوار کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہاظم بنگوار اپنے منفرد اسٹائل اور فیشن کے باعث مشہور تھے۔ ہاظم بنگوار نے فیشن ڈیزائنگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔
.






