کمشنر زیدبن مقصود کی زیر صدارت لاہو ر میں ٹریفک روانی کو بہتر بنا نے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ صوبائی دارا لحکو مت لاہور میں ٹریفک روانی کے لیے ٹیپاسڑکوں سے غیر قانونی سائن بورڈ ہٹانے کیلئے ہفتہ میں 3دن آپریشن کررہا ہے۔اس حوالے سے سڑکوں سے مسنگ اور واضح سائن بورڈز کی تنصیب کیلیے ٹیپا اپنی ورکنگ کو تیز ترکرے تا کہ لوگو ں کی رہنما ئی ہو ۔ کمشنرلاہور نے ٹریفک روانی کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتاےا کہ ٹریفک رکاوٹ کے 5 پوائنٹس(روڈز) کی نشاندہی پر سیف سٹی کیمروں سے اے آئی لرننگ شروع کردی گئی ہے۔مستقبل میں اے آئی لرننگ سے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کی وجوہات کا تدارک کیا جائیگا۔اسی طرح لاہور کے بارشی 22سورنگ پوائنٹس کے قریب ٹریفک روانی کیلئے پلاننگ ناگزیر ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کنٹینرز کو کسی پوائنٹ سے ختم نہ کیا جائے،صرف جگہ تبدیلی کریںتاکہ سڑک کلیئر رہے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے، ایم سی ایل اور ضلعی انتظامیہ عمارتی ملبہ کو سڑکوں پر پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹیپا ٹریفک سگنلز پر لین مارکنگ کو چیک کرئے اور لین مارکنگ کی ورکنگ کو تیز کیا جا ئے۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹاون وائز تجاوزات وغیر قانونی پارکنگ کے خاتمے اورٹریفک آگاہی کیلئے کیمپس جاری ہیں۔

اجلاس میںکینال روڈ پر ایک ہی پیٹرن پر تمام سائن بورڈز لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔لاہو ر شہر کے تمام سائن بورڈز یکساں نمونے کے ہونگے۔اجلا س کو بتایا گیا کہ مال روڈ سے تمام غیر قانونی اور اضافی سائن بورڈز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ لین مارکنگ کے ساتھ ساتھ رکشا وں کے لئے علیحدہ جگہ مختص ہو گی ۔اجلا س کو بتا یا گیا کہ ٹریفک روانی کے لئے 8 مقامات پراہم سڑکوں سے ایل ڈبلیو ایم سی کنٹینرز کی جگہ تبدیل کردی گئی ہے۔

اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق،سی ٹی او عمارہ اطہر،سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری،ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی محمد اورنگزیب،ڈپٹی ایم ڈی واسا عبدالطیف،ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے،چیف انجئنیر ٹیپا اقرار حسین اورپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button