ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر عید قرباں کے موقع پر شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے۔صفائی ستھرائی پر مامور ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اتوار کے روز بھی صفائی عملہ فیلڈ میں متحرک رہا۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت بس اسٹینڈز، لاری اڈوں، کمرشل مارکیٹس اور عوامی رش کے مقامات پر اضافی عملہ تعینات رہا جبکہ شہر میں نصب 7000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز کی کلئیرنس کا عمل بھی یقینی بنایا گیا۔لاہور کی تمام یونین کونسلز میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن یقینی بنانے کے لیے لوڈر رکشے تعینات رہے۔صفائی آپریشن کے دوران مشینری کو فعال رکھنے کے لیے ورکشاپ کا عملہ تینوں شفٹوں میں موجود ہے جبکہ شہر بھر کی مویشی منڈیوں میں صفائی عملہ اور مشینری موجود ہے۔ مویشی منڈیوں کے اندر اور اطراف میں واشر رکشوں اور واشر گاڑیوں کی مدد سے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔جبکہ شہریوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ویسٹ بیگز میں ڈال کر مناسب طریقے سےٹھکانے لگانے سے متعلق آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا شہر لاہور میں جاری صفائی آپریشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے 23 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز، ڈرائیورز اور سپورٹ اسٹاف کو عید قرباں سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔جبکہ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی صفائی ٹیمیں شہر بھر کی تمام یونین کونسلز میں زیرو ویسٹ ایکٹیویٹیز پر مامور ہیں۔صفائی ورکرز کی حاضری اور آپریشنل گاڑیوں کی باقاعدہ ٹریکنگ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 بھی چوبیس گھنٹے فعال ہے۔
Read Next
10 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 سربمہر
15 گھنٹے ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن تاج باغ میں ریلوے ٹریک کے اطراف پڑے ملبے اور کوڑے کو کلئیر کرنے کے لیے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تین مسمار، 3 سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ پر پارکنگ اسٹینڈز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں سیل،بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور مقدمات درج
5 دن ago
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا پاکستان منٹ،غازی آباد،سکھ نہر،جی ٹی روڈ،محمود بوٹی،کوٹلی پیر عبدالرحمان تجاوزات کے خلاف آپریشن
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،تین سربمہر
6 دن ago


