عوام کو ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ سے بچانے کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے بڑا قدام اٹھایا ہے-ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کے سدباب کیلئے پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل لایاجائے گا-اتھارٹی کے قیام کا مقصد شہریوں کو سرکاری نرخ پر اشیا کی فروخت یقینی بنانا ہے-اتھارٹی کھانے پینے کی اشیا کا معیار بھی چیک کرے گی، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بھی نگرانی کرے گی -پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی صوبے بھر میں ملاوٹ کے خاتمے کے لئے چیکنگ کرے گی، جرمانوں کا بھی اختیار ہوگا- اتھارٹی اشیا کے معیار اور ان کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے اقدامات کرے گی-صوبے میں قوانین کی عمل داری یقینی بنانا بھی پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی -پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی نا جائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے انتظامیہ سے مل کر ضروری اقدامات کرے گی-
Read Next
39 منٹس ago
پنجاب حکومت نے 52 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
2 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا للہ جہلم روڈ پراجیکٹ کی تکمیل پر اظہار تشکر
8 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید تبدیل،منصور احمد کی تقرری
1 دن ago
محکمہ داخلہ پنجاب میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
1 دن ago





