کمشنر لاہور زید بن مقصود کا واسا ہیڈ آفس اور شہر کا دورہ، نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا

ایم ڈی واسا نے نکاسی آب آپریشن کے انتظامات سے کمشنر لاہور کو آگاہ کیا۔ کمشنر لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ والدین بچوں کو بارشی پانی میں نہ نہانے دیں، کوئی بجلی کی تار خدانخواستہ پانی میں گر سکتی ہے۔ شہری بجلی کے کھمبوں سے بھی دور رہیں۔ لیسکو کو متحرک کر دیا گیا ہے اور ان کی ٹیمیں گلیوں اور چوراہوں میں چیکنگ کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بارشی پانی کی نکاسی کے لیے آپریشن جاری ہے اور ٹریفک پولیس کو ٹریفک کی روانی کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نکاسی آب کیلئے تمام علاقوں پر یکساں فوکس ہے۔ واسا ٹیمیں فیلڈ میں پوری استعداد سے کام کر رہی ہیں۔ انتظامیہ بھی فیلڈ میں موجود ہے اور نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سورنگ پوائنٹس اور بارشی پانی کی نکاسی کیلئے مشینری مکمل صلاحیت سے کام کر رہی ہے اور افسران فیلڈ میں متواتر مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ اسی طرح واسا کی ایمرجنسی ریسپانس کیمپس اور فیلڈ سٹاف نکاسی آب کیلئے شہر بھر میں متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والی مشینری کے جنریٹرز کو مکمل نکاسی آب تک فعال رکھا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button