وزیر بلدیات ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں منعقدہ جاب اینڈ ایجوکیشنل فیئر نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھولے گا
۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اج ایکسپو سینٹر میں منعقدہ چوتھے سالانہ جاب اینڈ ایجوکیشن فیئر کے افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے موقع پر کیا۔اس موقع پر تقریب کے روح رواں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن HEC پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کے علاوہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے علاوہ دیگر معززین بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکاری اور نجی اداروں میں اسپیشل افراد کے لیے مختص جاب کوٹے پر عمل درامد کے لیے سندھ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔سرکاری اداروں میں اسپیشل افراد کے کوٹے پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے جبکہ پبلک سیکٹرز اور صنعتی اداروں میں نئی جاب کوٹے پر عمل کے لیے ممکن کاوشیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں نہ صرف سرکاری اداروں بلکہ بڑی تعداد میں پبلک سیکٹرز کے بھی سٹالز موجود ہیں جو کی خوش آئند بات ہے۔گزشتہ نمائش سے کافی بے روزگاروں کو جاب کے حوالے سے فوائد حاصل ہوئے ہیں امید ہے کہ اس دفعہ بھی جاب کے حوالے سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ عوام کو روزگار کی فراہمی چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن اور پیپلز پارٹی کا منشور بھی ہے۔وزیر بلدیات نے روزگار کی فراہمی کے لیے ڈاکٹر مہیش کمار اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر وزیر بلدیات کو یادگار ری شیلڈ پیش کی گئی جبکہ ناصر حسین شاہ نے سٹالز کا معائنہ بھی کیا۔






