وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت شہر میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی اور جاری اسکیموں کی پیش رفت، درپیش رکاوٹوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات کے علاوہ بریگیڈیئر عدنان، فیاض احمد، عبدالغنی شیخ، جنید احمد اور ای اے کنسلٹنٹ کی جانب سے تنویر احمد خان بھی شریک ہوئے جبکہ دیگر متعلقہ حکام کی بھی بڑی تعداد اجلاس میں موجود تھی، اجلاس کے دوران سات اہم ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کی گئی، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ہدایت دی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے کراچی میں ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی جس سے نہ صرف شہریوں کے قیمتی وقت کی بچت ہوگی بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی، وزیر بلدیات نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے، اجلاس میں فلائی اوورز اور انڈر پاسز کی تعمیر سے متعلق امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ شہر کی مصروف شاہراہوں پر مزید برجز اور انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کے دیرینہ مسائل کا پائیدار حل نکالا جا سکے، سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میگا پروجیکٹس میں ایف ڈبلیو او کے وسیع تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے اور شہر کی ترقی میں فورسز کا کردار نہایت اہم اور قابلِ تحسین ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام منصوبے یوٹیلیٹی اداروں کے باہمی تعاون اور مؤثر کوآرڈینیشن کے تحت جاری ہیں تاہم مزید بہتری کے لیے وفاقی اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ ناگزیر ہے، وزیر بلدیات نے کہا کہ وفاقی اداروں کی جانب سے درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی جائے گی اور ہر سطح پر مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جا سکے، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں حائل تمام تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ کام کی رفتار متاثر نہ ہو اور منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں، ماہرین کے مطابق ان میگا منصوبوں کی بروقت تکمیل کراچی کے انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری لائے گی اور شہری زندگی کو مزید سہل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی
Read Next
12 گھنٹے ago
سانحہ گل پلازہ پر سیاست چمکانے کی کوشش افسوسناک ہے،کرم اللہ وقاصی
13 گھنٹے ago
کے ایم سی ویجی لینس اسکواڈ کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی، انفرااسٹرکچر کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا آغاز
1 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی نوجوانوں کی آراء کو بہت اہمیت دیتی ہے، شہری امور میں شمولیت سے ترقی کی نئی راہیں ہموار ہونگی،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
1 دن ago
کراچی میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی مشترکہ منصوبہ بندی اور عملدرآمد، کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن کا اہم فیصلہ
5 دن ago
کے ایم سی کا ترقیاتی کاموں میں معیار، شفافیت اور پائیداری یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ
Related Articles
کے ایم سی کا نیا اقدام: فائر اسٹیشنز کے قیام، موجودہ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور جدید آلات کی خریداری کا فیصلہ
5 دن ago
اپوزیشن کی منافقانہ روش مسترد، شہر میں دوہرا معیار قابل قبول نہیں،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا پریس کانفرنس سے خطاب
5 دن ago




