*بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا*

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت حد بندی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

پنجاب میں یونین کونسلوں کی حد بندی کا عمل 10 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے انتظامی امور کے ابتدائی مراحل کل 16 اپریل تک مکمل ہو جائیں گے، حد بندیوں کی ابتدائی فہرست 20 سے 21 اپریل کے درمیان جاری کی جائے گی۔اعتراضات کی حد بندیوں کی فہرست 25 مئی کو جاری کی جائے گی، حد بندیوں پر اعتراضات 26 مئی سے 23 جون تک دائر کیے جاسکتے ہیں۔عوام کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اعتراضات کو 22 جولائی تک دور کر دیا جائے گا، حد بندی کمیٹیوں کو 4 اگست تک حکام کے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں یونین کونسلز کی حتمی فہرست 10 اگست تک جاری کر دی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button