پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،عبداللہ نئیر شیخ سپیشل سیکرٹری چیف منسٹر تعینات،فاطمہ ارشاد کی خدمات کے پی کے کے سپرد

پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق عبداللہ نئیر شیخ ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر آفس کو سپیشل سیکرٹری چیف منسٹر آفس تعینات کیا گیا ہے ۔الوینہ فیاض ڈپٹی سیکرٹری اوقاف کو ڈائریکٹر فنانس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔نعمان فاروق ڈپٹی سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن گوجرانولہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔محمد صفات اللہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشلاائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب ،حافظ عمران نصیر ڈپٹی سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور ،محمد عابد شبیر ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ڈپٹی سیکرٹری وومن ڈیوہلپمنٹ ،عمران ممتاز خان کو ڈائریکٹر پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔فاطمہ ارشاد ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز کی خدماتِ خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔میاں سرمد حسین ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ڈپٹی سیکرٹری گلوبل انویسٹمنٹ اینڈ گیٹ وے اور تقرری کے منتظر غلام مصطفیٰ کو ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button