بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ایم او پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے آپریشن مکمل کیا۔

اسلام پورہ،قصور پورہ،سعدی روڈ،گوالمنڈی، ٹمپل روڈ،منٹگمری روڈ،ٹائر مارکیٹ گرینڈ آپریشن کے دوران 6 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار اور دو کو سربمہر کر دیا گیا۔زونل آفیسر پلاننگ عدنان فاروق، بلڈنگ انسپکٹرز محمد بلال،سلمان شہباز نے آپریشن کی مانیٹرنگ کی۔






