سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد کا پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ “مثالی گاؤں پروگرام” کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد نے پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی (PRMSC) کے ہیڈ آفس کا اہم دورہ کیا، جہاں “مثالی گاؤں پروگرام” کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروگرام کی پیش رفت کا جامع اور تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سی ای او PRMSC خرم پرویز نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق دیہی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔میاں شکیل احمد نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ “مثالی گاؤں پروگرام” کو حقیقی معنوں میں کامیاب بنانے کے لیے اقدامات میں تیزی لائی جائے اور منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کے فوری حل اور گندے پانی کے جوہڑوں کی ترجیحی بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔مزید برآں، انہوں نے تمام پراجیکٹ سائٹس پر حفاظتی باڑ اور دیگر ضروری سیفٹی اقدامات کو لازمی قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ اس اہم منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف دیہی علاقوں کا انفراسٹرکچر بہتر ہوگا بلکہ عوام کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور دیہی آبادی کو شہری طرز کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے

جواب دیں

Back to top button