ترجمان میئر کراچی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی متحرک قیادت میں شہر قائد میں ترقی، شفافیت اور پائیدار منصوبہ بندی کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے جس کے مثبت اثرات ہر سطح پر نمایاں ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے درمیان جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت چلانے کا فیصلہ دراصل ایک تاریخی پیش رفت ہے، جو ماضی کی بدنظمی اور وسائل کے ضیاع کا خاتمہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں محکموں کے درمیان رابطے کے فقدان نے شہری انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا، تاہم اب واضح رہنما اصولوں، پیشگی منصوبہ بندی اور تھرڈ پارٹی نگرانی کے ذریعے کراچی کو جدید، مضبوط اور دیرپا بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ پیپلز بس سروس کا دائرہ کار پھیلانا عوامی خدمت کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی توسیع، نئے روٹس کا اجرا اور خواتین کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کرنا اس بات کا واضح مظہر ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ سانحہ جیسے حساس معاملے پر سیاست چمکانے کی کوشش انتہائی افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور کھلی گمراہ کن مہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پر بے بنیاد الزامات عائد کرنا دراصل اپنی سیاسی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تحقیقات کا عمل ایک قانونی اور حساس مرحلہ ہوتا ہے، جسے محض پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال کرنا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان کے بیانات پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دعوؤں اور حقیقت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند نمائشی اقدامات اور محدود نوعیت کے منصوبوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نہ صرف وعدے کرتی ہے بلکہ ان وعدوں کو عملی جامہ بھی پہناتی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں کراچی کو ایک جدید، ترقی یافتہ شہر بنانے کیلئے دن رات کام جاری ہے اور یہ سفر تمام تر رکاوٹوں کے باوجود کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نظریات صرف اور صرف غیر تعمیری تنقید پر منحصر ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریات صرف عوام کی خدمت ہے جس پر میئر کراچی اور ان کی ٹیم دن رات عمل پیرا ہے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
*میئر کراچی کا شہر بھر میں 139 سڑکوں کی بحالی کے لیے 14 ارب روپے کے میگا پروگرام پر عملدرآمد کا اعلان*
2 دن ago
دو اضلاع کو ملانے والی نئی ڈوئل کیریج وے کا افتتاح، عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
2 دن ago
کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز سے متعلق اہم اجلاس، نئے بلاک کی تعمیر اور طبی سہولیات میں توسیع کا فیصلہ
2 دن ago
*میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس*
4 دن ago
کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلدیاتی اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر ہوٹل ایس او پیز پر عملدرآمد کرے گی،مرتضٰی وہاب
Related Articles
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی ملاقات،کراچی کی بلدیاتی ترقی اور شہری سہولیات پر تبادلہ خیال
6 دن ago
ضلع جنوبی میں جدید نادرا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ، بلدیہ عظمیٰ کراچی زمین فراہم کرے گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 ہفتہ ago




