صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں کو مثالی بنایا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔ اسی ویژن کے تحت ڈسکہ کے گاؤں جنڈوساہی کو بھی مثالی گاؤں بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرنے کا وقت آ چکا ہے اور جنڈوساہی کی 80 سالہ پرانی تمام گلیوں کو ترجیحی بنیادوں پر پختہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ ان سے محبت کی ہے اور وہ بھی اس محبت کا بھرپور جواب دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ڈسکہ کے گاؤں جنڈوساہی میں تحصیل صدر یوتھ ونگ چوہدری سجاد احمد گجر کے ڈیرہ پر مثالی گاؤں منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق چیئرمین چوہدری محمد رسالت گجر، شبیر احمد قاضی، چوہدری سرفراز احمد چیمہ، چوہدری عبدالمنان علوی، محمد افضل منشاء سٹی صدر ڈسکہ، محمد عظیم بٹ صدر پی پی51، میاں عمران رفیق، میاں نعیم اختر، ڈاکٹر رومان عاشر، چوہدری نصراللہ چیمہ ایڈووکیٹ، چوہدری حسن علی طاہر، محمد اشفاق انصاری، شہباز عارف چیمہ، رانا عمران ہیرا، شیخ الطاف حسین، ساجد بٹ، و دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جب بھی اقتدار سنبھالا، عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں ڈسکہ میں کوئی نمایاں ترقیاتی کام نہیں ہو سکا، تاہم اب ڈسکہ شہر اور حلقے کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 30 جون 2026 تک جنڈوساہی کے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، اور امید ہے کہ جلد دونوں ممالک کے درمیان صلح ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترقی یافتہ پنجاب کے ویژن سے متاثر ہو کر متعدد پی ٹی آئی ارکان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Read Next
2 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 میں ایندھن کی چوری کی شکایت، جبار خان اور عمر تحقیقات میں طلب
3 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
5 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
6 دن ago
*ستھرا پنجاب،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
6 دن ago
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
6 دن ago
پی ڈبلیو سی اے 12 ستمبر سے سیاحتی سیزن 2026 کا آغاز کرے گا،ہسٹری بائی نائٹ نئے پرفارمنسز کے ساتھ دوبارہ شروع
6 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا قصور شہر، مصطفیٰ آباد، لکھنے کی اور دیگر علاقوں کا اچانک دورہ،صفائی انتظامات کا جائزہ
6 دن ago



