بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،چار سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز اور چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔شالیمار زون کی معاونت سے 5 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ چار کو سربمہر کر دیا گیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے شالیمار زون کے علاقوں سلطان پورہ،حق نواز روڈ،ملتانی کالونی،طارق شہید روڈ،گندا نالہ مکھن پورہ،بیگم پورہ،باغبانپورہ میں کارروائی کی۔

جواب دیں

Back to top button