وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان سے ملاقات کی، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام اور محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔پنجاب کے کم آمدن افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے 191 ارب سے زائد خطیر رقم کے بلاسود قرضے جاری ہونا کامیابی ہے۔ صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ1 لاکھ 35 ہزار 410 خاندانوں کو اب تک گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز دیے جاچکے ہیں۔ 91 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہونا ریکارڈ بن چکا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیر تعمیر 42 ہزار گھر بھی رواں مالی سال میں مکمل ہوں گے۔ 12 ہزار سے زائد خاندانوں کو جلد بلاسود قرض کی فراہمی جلد یقینی بنائی جائے گی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ ماہانہ اقساط کی مد میں 10 ارب روپے سے زائد وصولی پروگرام کی شفافیت کا عملی ثبوت ہے۔ کم آمدن والے افراد کیلئے اپنی چھت کا خواب حقیقت بن چکا ہے۔ 11 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد قرض کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروا چکے ہیں جو حکومتی منصوبوں میں شفافیت اور اعتماد کا مظہر ہے۔
Read Next
1 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
2 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
3 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
3 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
3 دن ago






