صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ،اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ، فیصل اکرام چودھری اور چودھری نوید اشرف کے ہمراہ ریلوے روڈ، دارہ آرائیاں ، ایبٹ روڈ، چرچ روڈ، کچہری روڈ اور علامہ اقبال چوک سمیت دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور بارشی پانی کے نکاس کیلئے ایس ڈبلیو ایم سی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف مون سون کی بارشوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع اور شہریوں میں بارشی پانی کے نکاس کیلئے جاری آپریشن کی براہ راست نگرانی کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام شہریوں میں میونسپل کارپوریشن/ کمیٹیز، اور ضلع کونسلز اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں واسا کی نگرانی میں ایمرجنسی رین کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں جہاں پر سینی ٹیشن کا عملہ تمام مشینری کے ہمراہ موجود ہے اور ایس او پیز کے مطابق بارش کے آغاز کے ساتھ ہی آپریشن شروع کردیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں سے جہاں پہلے کئی دن بارشی پانی جمع رہتا تھا اب چند گھنٹوں میں اس کا نکاس ممکن ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم 24 گھنٹے 7 دن آپریشن ہے۔ ایس ڈبلیو ایم سی موسم برسات میں نالوں کی صفائی ستھرائی کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز بھی پوری طرح فکشنل ہیں اور اسٹینڈ بائی جنریٹر رکھے گئے ہیں۔ 4 اگست کی رات 12 بجے سے دوپہر 12 بجے تک شہر میں 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور بارش کے دوران کی سینی ٹیشن کا عملہ فیلڈ میں موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ کی دیگر تحصیلوں میں بھی اسی طرح عملہ کو متحرک رکھا گیا ہے۔ ضلع سیالکوٹ میں بہنے والے دریاؤں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور ان میں طغیانی سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں مقیم افراد کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جارہا ہے اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ضمن میں تمام ضروری اقدامات کیے جاچکے ہیں ۔ دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس پر اپ اسٹریم 86 ہزار 839 کیوسک، جموں توی 6 ہزار 38 کیوسک، مناور توی 1225 کیوسک، نالہ ڈیک 660 کیوسک، نالہ ایک 499 کیوسک، نالہ پلکھو 713 کیوسک اور نالہ بھیڈ میں 260 کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*با اختیار مقامی حکومتیں۔اصل مفہوم* تحریر:زاہد اسلام
4 گھنٹے ago
*پنجاب اور اسلام آباد،مقامی حکومتوں کے انتخابات* تحریر:زاہد اسلام
6 گھنٹے ago
بلدیاتی انتخابات،پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2025 کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس
20 گھنٹے ago
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حیدر علی چھٹہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،احمد بلال مخدوم کی تقرری
2 دن ago
پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو 4 ارب 74 کروڑ 62 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر اور ماہانہ گرانٹ جاری
Related Articles
چیف آفیسر ایم سی آلہ آباد وقاص حمید معطل،پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری،سی او منکیرہ سید سروش اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
4 دن ago
With the establishment of PSPA, the way for environment-friendly constructions has been paved, says Zeeshan Rafiq
6 دن ago
ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری کا تمام عمل آن لائن ممکن،پی ایس پی اے منظوری کے بغیر بننے والی سکیموں کو ریگولرائز کرنے کا بھی جائزہ لے گی،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
6 دن ago



