صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے شہداء نے عوام کے جان ومال اور عزت و آبرو کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، شہید قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں کبھی اپنی محسنوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتی۔ یہ بات انہوں 4 اگست یوم شہداء پولیس کے موقع پر ضلعی پولیس کے زیر اہتمام کینٹ کے مقامی ہوٹل میں شہداء پولیس کے لواحقین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں اراکین پنجاب اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ، رانا عارف ہرناہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال ، صدر ایوان صنعت و تجارت ملک عبدالغفور اور چناب رینجرز کے مقامی حکام نے بھی خطاب کیا اور شہداء پولیس کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں شہداء پولیس کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔





