لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ سکول سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کے حوالے سے لاہور بورڈ میں تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں کمشنر لاہور ڈویژن / چیئرمین بورڈ ذید بن مقصود نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کے ناموں کا اعلان کیا تفصیلات کے مطابق کیپس کالج جوہر ٹاؤن سے ردا فاطمہ نے 1153b نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ,دوسری پوزیشن دو طالبات نے حاصل کی جس میں کشف عجوا نے 1152 اور اسما اعجاز نے بھی 1152 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ,تیسری پوزیشن جی سی یونییوسٹی سے اسیرم احمد نے حاصل کی,پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کے اعزاز میں کل ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں انعامات اور سرٹفیکیٹ دیے جائے گے۔

پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران اور ان کے والدین اور اساتذہ کو چیرمین زید بن مقصود نے مبارک باد پیش کی اور ان کو مستقبل میں بھی اسی طرح محنت کرنے کی ہدایت کی ۔تقریب میں سیکرٹری لاہور رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے بھی شرکت کی ۔






