میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امجد حسین کو گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتخاب پاکستان پیپلز پارٹی اور جمہوری اقدار کی کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ امجد حسین کے انتخاب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا اظہار مزید مضبوط ہوا ہے،میئر کراچی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ امجد حسین اپنی صلاحیتوں، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گلگت بلتستان کو ترقی، خوشحالی اور بہتر طرزِ حکمرانی کی نئی راہوں پر گامزن کریں گے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کا سفر گلگت بلتستان میں مزید مضبوط ہوگا اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں مزید تیزی آئے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت، جمہوریت، آئینی بالادستی اور مساوی ترقی کے اصولوں پر کاربند رہی ہے، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ نئی صوبائی قیادت عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے خطے میں ترقیاتی منصوبوں، روزگار کے مواقع، بہتر تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل، سیاحت اور ثقافتی تنوع کے اعتبار سے ملک کا ایک اہم خطہ ہے جس کی پائیدار ترقی پورے پاکستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، امجد حسین کی قیادت میں صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا اور عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئے گی، میئر کراچی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے تمام حصوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اور گلگت بلتستان میں نئی حکومت عوامی خدمت، شفاف طرزِ حکمرانی اور ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنائے گی، انہوں نے امجد حسین اور ان کی پوری ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں عوام کی خدمت، دیانتداری اور کامیابی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Read Next
2 دن ago
تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا،ترجمان میئر کراچی
3 دن ago
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں بلدیہ عظمیٰ کراچی آرٹس کونسل کی پارٹنر ہوگی، ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،میئر کراچی
3 دن ago
عوامی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کانقصان برداشت نہیں کیا جائیگا،کرم اللہ وقاصی
3 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ناظم آباد انڈر پاس کے سریے چوری ہونے کا نوٹس، بحالی کا کام شروع
5 دن ago
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 38ویں سالگرہ پر مبارکباد
Related Articles
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کاکراچی کی سکیم 33، ملیر میمن گوٹھ، منور انڈر پاس اور ملحقہ علاقوں میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ
6 دن ago
ہائپر اسٹار بیچ ویو پارکنگ کلفٹن میں اسمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح، شہریوں کو جدید اور منظم سہولت میسر آئے گی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
2 ہفتے ago




