پارلیمانی سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ پنجاب سلطان طارق باجوہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر میں جاری عوامی سہولت کے بڑے ترقیاتی منصوبوں اور مختلف اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، واسا، پی ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر جاری مختلف ترقیاتی پروگرامز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ “اپنی چھت اپنا گھر”، “اپنی زمین اپنا گھر” اور “افورڈیبل ہاؤسنگ پروگرام” کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ سلطان طارق باجوہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں شہریوں کے لیے بے مثال فلاحی اور ترقیاتی پروگرامز متعارف کروائے گئے ہیں، جن سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ فیلڈ آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی تیاریاں مزید تیز کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس میں “گرین پنجاب وژن” کے تحت جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہارٹیکلچر ایجنسیوں کو شجرکاری مہمات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی بہتری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی کہ ماسٹر پلانز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب صاف پانی پروگرام کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سلطان طارق باجوہ نے ہدایت کی کہ شہریوں تک صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Read Next
2 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ کی پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ایم ڈی واسا بھکر رضوان اکبر معطل
4 دن ago
*واسا لاہور ہیڈ آفس میں حج قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد*
5 دن ago
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا سیکرٹری نورالامین مینگل کے ہمراہ چوبرجی انڈرگراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کا دورہ
1 ہفتہ ago
*صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان بلال یاسین کا قصر بتول شادمان لاہور کا دورہ*
1 ہفتہ ago
بچوں کے مین ہولز کے گرنے میں واقعات پر صوبائی وزیر بلال یاسین برہم،افسران کو مانیٹرنگ میکنزم بہتر بنانے کی آخری وارننگ
Related Articles
*ورلڈ اربن فورم 13 میں پنجاب کی مؤثر نمائندگی پر یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان کا پھاٹا کو خراجِ تحسین*
1 ہفتہ ago
*اندرون لاہور کے منصوبوں کی توسیع و بحالی منصوبوں کیلئے واگزار اراضی کے متاثرہ افراد کو معاوضے کی ادائیگی*
1 ہفتہ ago
*داتا دربار، بھاٹی چوک،موہنی روڈ اور گردونواح کی بحالی و توسیعی منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کی تقریب*
2 ہفتے ago



