وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “سیف مون سون وژن” کے تحت لاہور میں اربن فلڈنگ کے مسائل پر قابو پانے اور بارشی پانی کے مؤثر انتظام کیلئے میگا انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینکس کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی ہدایت پر مختلف مقامات پر جدید واٹر اسٹوریج ٹینکس کی تعمیر کا عمل جاری رکھا گیا ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق شہر لاہور میں پانچ نئے انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینکس زیر تعمیر ہیں، جن کی تکمیل کے بعد شہر میں فنکشنل میگا واٹر اسٹوریج ٹینکس کی مجموعی تعداد 18 ہو جائے گی۔ترجمان کے مطابق اسلام پورہ بابا گراؤنڈ واٹر ٹینک کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ لکشمی چوک واٹر اسٹوریج ٹینک کا 65 فیصد، چوبرجی انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک کا 50 فیصد، یو ای ٹی واٹر ٹینک کا 40 فیصد اور برکت مارکیٹ واٹر اسٹوریج ٹینک کا 35 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق زیر تعمیر ان واٹر ٹینکس کی مجموعی گنجائش 70 لاکھ گیلن ہے، جس کے ذریعے بڑے پیمانے پر بارشی پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا اور شہر میں اربن فلڈنگ کے مسائل کے حل میں نمایاں مدد ملے گی۔ترجمان نے بتایا کہ ماضی میں اہم شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو جاتا تھا جس کے باعث شہریوں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی ہدایت پر تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ مون سون سیزن سے قبل شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق لاہور میں متعدد انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس پہلے ہی فنکشنل ہو چکے ہیں، جبکہ مزید منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب عوام دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور شہریوں کو بہتر، محفوظ اور جدید شہری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Read Next
1 دن ago
*ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی زیر صدارت جدید اور پائیدار ہاؤسنگ منصوبوں کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی بارے اجلاس*
1 دن ago
*پاکستان کا سعودیہ اور ترکی سے برادرانہ اتحاد امت مسلمہ کیلئے امید کا روشن مینار ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین*
1 دن ago
*اے ڈی بی وفد کا پنجاب واسا ہیڈکوارٹرز کا دورہ*
4 دن ago
ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کرنیوالے ایم ڈی واسا چنیوٹ محمد رفیع کو معطل کر دیا گیا
5 دن ago
*پنجاب کے سیوریج نظام کی جدید سیٹلائٹ امیجنگ کے ذریعے ماسٹر پلاننگ کا فیصلہ*
Related Articles
پنجاب کے سیوریج نظام کی پلاننگ سیٹلائٹ امیجنگ کے ذریعے کی جائے گی،نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
1 ہفتہ ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واسا سروسز کا دائرۂ کار تحصیلوں تک بڑھانے کا فیصلہ،99 تحصیلوں کا انتخاب*
1 ہفتہ ago




