صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے ملاقات کی۔ ورلڈ اربن فورم میں شرکت اور پنجاب حکومت کے افورڈایبل ہاؤسنگ کے جاری پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین رواں ماہ آذربائجان میں ہونیوالے ورلڈ اربن فورم میں شرکت کریں گے۔ صوبائی وزیر نے ورلڈ اربن فورم کے دوران سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی اداروں سے ملاقاتوں کے شیڈول کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کم آمدن والے طبقے کیلئے حکومت پنجاب کا تاریخی فلاحی منصوبہ ہے۔ شہری آبادی میں اضافے کے تناظر میں سستے اور معیاری گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عالمی اداروں نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے شفاف، ڈیجیٹل اور میرٹ پر مبنی نظام کو سراہا ہے۔ ہاؤسنگ، اربن پلاننگ اور ماحول دوست تعمیرات کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون بڑھانے کی جامع تیاری کی جائے گی۔ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت کو استحکام ملے گا۔ صوبائی وزیر نے ورلڈ اربن فورم میں شرکت کے دوران پنجاب حکومت کے عوام دوست ہاؤسنگ اقدامات کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔
Read Next
1 دن ago
*بلوچستان نیپا کے گریڈ 18 کے زیرِ تربیت افسران کا محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کا دورہ*
1 دن ago
*یو ای ٹی لاہور اور الجزاری اکیڈمی کے درمیان پائیدار آبی حل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
2 دن ago
*پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے کام سمارٹ ایگزیکیوشن پلان کے تحت مکمل کئے جائیں:نورالامین مینگل*
4 دن ago
روڈا کاراوی شہر میں کمرشل نادہندگان کیخلاف آپریشن،متعدد کاروباری مراکز سربمہر
5 دن ago






