پنجاب ریونیو اتھارٹی اور ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے ممبران کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ٹیکس نظام میں بہتری اور کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا نے سیالکوٹ کی صنعتوں اور برآمدکنندگان کو درپیش ٹیکس مسائل سنے۔ صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور دیگر ممبران نے ٹیکس ادائیگی کے نظام کو مزید آسان بنانے کی تجاویز دیں۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری افراد کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر تدارک حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے کیلئے صدر چیمبر آف کامرس کی پنجاب ریونیو اتھارٹی سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔چیئرمین پی آر اے نے واضح کیا کہ ملکی معیشت کے استحکام اور برآمدات کے فروغ کیلئے مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔ ممبر لیگل، کمشنر پی آر اے گوجرانولہ اور ڈائریکٹر پالیسی بھی موجود تھے۔سیالکوٹ چیمبر اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Read Next
3 دن ago
*ایک سال میں 35 ہزار نئے کاروبار، پی آر اے کے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ*
4 دن ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جعلی رسیدوں،غیر شفاف ریکارڈ اور ٹیکس وصولی میں بے قاعدگیوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا
1 ہفتہ ago
ڈی سی آفس لاہور کے نادر ہال میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد
1 ہفتہ ago
*پی آر اے کے دائرہ کار میں توسیع،اگلے ماہ 250 انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران تعینات کئے جائیں گے۔*
2 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ*
Related Articles
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
3 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات*
4 ہفتے ago




