بنگلہ دیشں سول سروسز افسران کی کمشنر لاہور آفس آمد۔ کمشنر لاہور آفس کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا گلدستے پیش کیے گئے. کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت بنگلہ دیش سول سروسز افسران کیلئے بریفنگ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ نے پاک بنگلہ دیش سول سروسز پر تعارفی اظہار خیال کیا۔ کمشنر لاہور نے ایڈمنسٹریشن اور پبلک پالیسی کے حوالے سے اظہار خیال کیا جبکہ ڈی سی لاہور علی اعجاز نے لاہور انتظامی ورکنگ و ایڈمنسٹریشن میکانزم پر بریفنگ دی۔ بنگلہ دیش سول سروسز افسران کو کلائمیٹ چینج اقدامات، کارکردگی و چیلنجز پر تفصیلا بریفنگ دی گئی۔کمشنر لاہور مریم خان نے پنجاب حکومت کے شہری خدمات فراہمی، سہولیات کے نئے پروگرامز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کیلئے انقلابی پروگرام شروع کیے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب روزانہ کی بنیاد پر تمام اضلاع سے کارکردگی رپورٹ لیتی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ صفائی، تعلیمی، صحت عامہ اور ریونیو امور کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے، وزیر اعلی پنجاب صحت عامہ اقدامات کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لیتی ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ اربن فلڈنگ و فلڈنگ رسپانس پیشگی تیاری کو مانیٹرنگ اور بلاتاخیر آپریشنز سے ترتیب دیتے ہیں، مون سون میں میٹ آفس، پی ڈی ایم اے، واسا، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامی محکموں کے درمیان مکمل رابطہ کار ہوتا ہے۔اجلاس کے اختتام پر کمشنر لاہور مریم خان نے بنگلہ دیشن سول افسران و ڈی جی سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ کو شیلڈز بھی دیں۔
Read Next
4 دن ago
*لاہور میں جاری پولیو مہم جائزہ.کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ایل او ایس پولیو سنٹر۔رسول پارک۔سمن آباد ایریاز کا دورہ.*
4 دن ago
*ڈی سی لاہورکی صدارت میں انسداد پولیو کا جائزہ اجلاس*
5 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا قصور میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا دورہ۔*
6 دن ago
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*ڈی سی ز اور اے سی ز براہ راست پٹرول پمپس سے جاری سبسڈی کو مانیٹر کررہے ہیں۔کمشنر لاہور*
Related Articles
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
2 ہفتے ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
2 ہفتے ago


