بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔
میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 5 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ ایک کو سربمہر کر دیا۔ایم سی ایل کی طرف سے آپریشن شاہدرہ،شریف کالونی اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔






