ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار، زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس، ناصر باغ اور نیلا گنبد منصوبوں کا دورہ کیااورتینوں منصوبوں کی پیش رفت اور کام کے معیار کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی اور بتایاکہ نیلا گنبد اور ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔نیلا گنبد منصوبے کی تینوں بیسمنٹ پر بیک وقت کام جاری۔نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کی بیسمنٹ تھری کے 80 فیصد، بیسمنٹ ٹو کا 65 فیصد اور بیسمنٹ ون پر 15 فیصد چھت ڈال لی گئی ہے۔بتایاگیاکہ ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اورمنصوبے کا مجموعی طور پر 49 فیصد کام مکمل کر لیا گیاہے۔بیسمنٹ ون کی پچاس فیصد چھت ڈال لی گئی، بیسمنٹ ٹو پر بیک وقت کام جاری ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کوبتایاگیاکہ انڈر پاس کی 35 فیصد کھدائی مکمل، بیرل کی چھت ڈال لی گئی ہے۔بھاٹی چوک انڈر پاس کا مجموعی طور پر 46 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے کی بھاٹی چوک انڈر پاس کے کنٹریکٹر کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پیڈسٹرین انڈر پاس، ٹوائلٹ بلاک، پیڈسٹرین زون پر بھی جاری کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے تینوں منصوبوں پر کام کی پراگریس کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی،ڈی جی ایل ڈی اے نےنیسپاک کو کام کے معیار کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔
Read Next
5 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
1 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا اندرون سرکلر روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی
2 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز بارے اجلاس
3 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کامختلف ترقیاتی منصوبوں داتا دربار،بھاٹی چوک اورریلوے اسٹیشن کے اطراف کا دورہ،اقرار حسین اوراسرار سعید کی بریفنگ
4 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت انجینئرنگ ونگ کا اجلاس،ترقیاتی منصوبوں پر جاری کاموں کا جائزہ*
Related Articles
طاہر فاروق کا فیروز پور روڈ کے مختلف پوائنٹس کا دورہ،عبد الستار ایدھی انڈر پاس اور فیروز پور روڈ پر جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
2 ہفتے ago
ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےوالے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت،3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
2 ہفتے ago



