آرگنائزڈ کرائم میں کمی اورعوام کے جان و مال کے یقینی تحفظ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایاگیا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سات بڑے آرگنائزڈ کرائم میں کمی کے لئے خدمات سرانجام دے گا۔منظم جرائم پر قابو پانے کیلئے پنجاب کا پہلاکرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے حکم پرسی سی ڈی کو ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جرم سرزد ہونے کی صورت میں سرویلنس ڈرون پانچ منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گااورمانیٹرنگ شروع کردے گا۔قتل اور زیادتی کے واقعات میں مجرم تک پہنچنے کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر حرکت میں آئے گا۔ سی سی ڈی صوبے کے مختلف علاقوں میں شوٹر مافیا پر قابوپانے کیلئے فوری اقدام کرے گا۔ سی سی ڈی آرگنائزڈ قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائے گا۔ گینگسٹر ریکٹ اور مافیازپر قابو کیلئے سی سی ڈی سرگرم عمل ہوگا۔ ڈکیتی، راہ زنی،زیادتی،قتل، منظم چوری،لینڈ مافیاکیخلاف فوری کارروائی ہوگی۔ سی سی ڈی پنجاب بھر میں جرائم اور مجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا ذمہ دار بھی ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔ایڈیشنل انسپکٹرجنرل کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہونگے۔ تین ڈی آئی جی، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایس ایس پی، ایس پی اور ہر ضلع میں ڈی ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ مجموعی طور پر 4258 افسروں و اہلکاروں پر مشتمل ہوگا۔ پنجاب پولیس سے 2258 افسر اور اہلکار فوری طور پر سی سی ڈی ٹرانسفرکیے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سی سی ڈی کیلئے بلڈنگز، گاڑیوں اور جدید آلات کی منظوری بھی دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کیلئے فوری قانون سازی اور قیام کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیپارٹمنٹ کو درکار وسائل مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جرائم میں واضح کمی لائے گا۔ سی سی ڈی کے قیام سے جرائم پیشہ افراد میں واضح خوف نظر آنا چاہیے۔عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیں گے۔ جرم پر قابو پانے کیلئے بہتر سے بہترین ٹیکنالوجی حاصل کی جائے۔
Read Next
37 منٹس ago
*دیہی علاقوں میں واقع مریم نوازہسپتالوں میں 78لاکھ24ہزار سے زائد مریضوں کا علاج*
41 منٹس ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ہیلتھ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم
1 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے کلینک آن ویل پراجیکٹ نے تاریخ رقم کردی*
1 دن ago
پنجاب سول سیکرٹریٹ کے مختلف محکموں میں تعینات گریڈ 11 کے 62 جونیئر کلرکوں کی گریڈ 14 میں سنئیر کلرک کے عہدہ پر ترقی
2 دن ago





