وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شفاف طرزِ حکمرانی کو فروغ دیتے ہوئے ادارہ جاتی احتساب کی ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت جدید لائیو ڈیش بورڈ مانیٹرنگ سسٹم کی بدولت فیصل آباد میں ہونے والی بدعنوانی کا بروقت سراغ لگا کر متعلقہ کیس اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کر دیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے پہلی بار خود کسی سرکاری منصوبے کا براہِ راست احتساب کرتے ہوئے معاملہ عوام کے سامنے رکھا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔انہوں نے بتایا کہ سُتھرا پنجاب پروگرام میں فیصل آباد کے حوالے سے بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہونے پر وزیراعلیٰ نے فوری طور پر آڈیٹرز کی خصوصی ٹیم موقع پر روانہ کی، جس نے تحقیقات کے دوران ٹھیکیداروں اور بعض سرکاری افسران کے درمیان ایک منظم گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا۔صوبائی وزیر کے مطابق تحقیقات سے ثابت ہوا کہ عوامی فنڈز کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، جو نہ صرف منصوبے کی شفافیت بلکہ اس کی افادیت کو بھی متاثر کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی کسی شکایت یا بیرونی دباؤ کا نتیجہ نہیں بلکہ وزیراعلیٰ کی مؤثر اور مسلسل مانیٹرنگ کا ثمر ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی نگرانی ہر گلی اور ہر منصوبے تک محیط ہے، اور عوامی وسائل میں خردبرد کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کو مکمل آزادی دی گئی ہے اور احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت صرف دعووں تک محدود نہیں بلکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر عملی مثال قائم کر رہی ہے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، ڈپٹی کمشنرز ڈی جی خان،کوٹ ادو،حافظ آباد تبدیل
17 گھنٹے ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت انسداد ڈینگی ڈویژنل اجلاس*
18 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے 6ڈی آئی جیز اور ایک اے آئی جی کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن جاری
18 گھنٹے ago
*Murree water projects reviewed, 700,000 gallons added to supply*
18 گھنٹے ago






