وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے دوسرے روزبھی اجلاس منعقد کیا۔کمشنرز نے ویڈیو لنک پر متعلقہ ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں پر رپورٹ پیش کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں مین ہول ڈھکن کے نیچے سیفٹی نیٹ لگانے کا حکم دیا۔پولیسٹرسٹریپ سے بنے ہوئے سیفٹی نیٹ کو مین ہول،گٹراورڈرینج پرفکس کیا جائے گا۔گوجرانوالہ میں سیفٹی نیٹ کاپائلٹ پراجیکٹ 30ہزار مین ہول پر پولیسٹر نیٹ لگائے جائیں گے۔سڑکوں کے اطراف میں خوبصورتی کیلئے دوکانوں پر یکساں رنگ کروانے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام کی سہولت کے پیش نظر روڈ کے پراجیکٹ ترجیحاً جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔ہر روڈ پر یکساں طرز اورڈیزائن کے سائن بورڈ لگانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تنگ بازاروں اورمارکیٹوں میں وال ماؤنٹڈ پلانٹر لگائے جائیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوکانوں کے شٹر گیٹ پر ایک جیسا کلر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ٹیکسلا کے مین بازار کو ہیریٹج سٹریٹ میں تبدیل کردیا جائے گا۔گوجرانوالہ ڈویژن میں روڈز،پارکس،فلاور،مارکیٹ اورچڑیاگھر سمیت 31منصوبے زیر تکمیل ہے۔نواب چوک تا کراؤن سینما،پسرور روڈ تا فیروزوالا روڈ،اسلم بٹ روڈ تا حافظ آباد روڈ پر ٹف ٹائل لگائی جائیں گی۔گوجرانوالہ میں پاسپورٹ روڈ،فیروز والا روڈ،سول ہسپتال روڈ سمیت 9مصروف مقامات پر ٹریفک سگنل لگائے جائیں گے۔نوشہرہ روڈ اورایمن آباد روڈپرسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔وزیر آباد میں بائی پاس روڈ کلاسکہ اورجی ٹی روڈ تا پیپ ناکی گاؤں سڑکیں بنیں گی۔کامونکی ایدھی روڈ مین جی ٹی روڈ تا ریلوے روڈ منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ساروکی ایمن آباد،کامونکی اورنوشہرہ ورکاں میں فیملی پارک بنیں گے۔نوشہرہ ورکا ں میں ماٹو بھیکی نہر جاگنگ ٹریک بنایا جائے گا۔نوشہرہ ورکاں میں بس سٹینڈکی تزین آرائش اورتعمیر ومرمت ہوگی۔گجرات میں 9ایکڑ پر نواز شریف پارک کی تعمیر و بحالی کی منظوری دی۔اوپن جم پیڈل ٹینس، جاگنگ ٹریک سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔سرائے عالمگیر میں جی ٹی روڈ پر کریم مال سے جامع مسجد روڈ تک سٹیٹ آف دی آرٹ سروس روڈ بنے گی۔سرائے عالمگیر جی ٹی روڈ کے اطراف میں سروس روڈ پر بنچ نصب ہوں گے اورپودے بھی لگائے جائیں گے۔منڈی بہاؤالدین میں سڑکوں کی تعمیرومرمت کے پانچ منصوبوں کی منظوری دی۔راولپنڈی میں بیوٹیفکیشن کے پراجیکٹس کی تین ماہ میں تکمیل کا حکم دیا۔ہائی کورٹ تا شیل پٹرول پمپ بوستان خان روڈ بنے گی۔اڈیالہ روڈ اورچکری روڈ کے زیر تکمیل بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔گجرخان کے علاقے دولتانہ مین بازار کے اوپن ڈرین بند کرنے کا حکم دیا۔مری کے علاقے کوٹلی ستیاں اورجہلم میں سڑکوں کی تعمیرو مرمت کے چار،چار منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
Read Next
18 گھنٹے ago
سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت جدید لائیو ڈیش بورڈ مانیٹرنگ سسٹم کی بدولت فیصل آباد میں ہونے والی بدعنوانی کا بروقت سراغ لگا لیا گیا
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا 3سال میں 5ہزار سے زائد محنت کشوں کو گھر دینے کا اعلان
2 دن ago
پنجاب حکومت، پولیس سروس کے گریڈ 18 کے 10 پولیس افسران کی خدمات دیگر صوبوں کے سپرد،حافظ کامران اصغر کی خدمات پیرا کے سپرد
2 دن ago
پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026ء،گزٹ نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
مریم نواز شریف کالاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ گرلز ہوسٹل،انڈور سپورٹس جیمنیزیم بنانے کا اعلان
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،ایم او انفرا میونسپل کارپوریشن ملتان خالد حسین کی گریڈ20 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،لوکل گورنمنٹ لینڈ یوز پلان رولز،ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز میں ترامیم کی منظوری
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا اہلکاروں پر باڈی کیم نصب کرنے کے لئے 30 جون کی ڈیڈ لائن دے دی
1 ہفتہ ago



