راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،متعدد کے دفاتر سیل

راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نےراوی شہر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کیا،متعدد کے دفاتر سیل کر دیئے گئے۔آپریشن شعبہ ڈویلپمنٹ اینڈ بلڈنگ کنٹرول کی زیر نگرانی روڈا افسران نے کیا

۔روڈا ٹیم نے فیروز والہ اور جڑا نوالہ روڈ پر غیرقانونی اسکیموں کیخلاف کارروائی کی۔ دوسرا آپریشن ا تظامیہ نے القیوم گارڈن اور اشرف بلاک کے دفاتر سربمہر کر دیئے۔روڈا انتظامیہ کے مطابق این او سی کے بغیر کالونیوں کی حیثیت غیرقانونی،کارروائیاں کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

Back to top button