بلدیہ عظمٰی لاہور کا عزیز بھٹی زون میں 10 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،تین مسمار،سات سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے مجموعی طور پر 10 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔ایم سی ایل کے خصوصی مسماری اسکواڈ نے 3 عمارتوں کو مسمار جبکہ سات کو سربمہر کر دیا۔جن علاقوں میں کارروائی کی گئی ان میں غازی آباد، رحمان پورہ،ہربنس پورہ،حبیب پارک، لال پل، نقشبندی بازار،داروغہ والا اور جوڑے پل شامل ہے۔

جواب دیں

Back to top button