وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اسلام پورہ کے طلباء میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں۔ اساتذہ و طلباء نے صوبائی وزیر بلال یاسین کی کالج آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلے روز سے ہی بچیوں کی تعلیم اور سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔ حکومت پنجاب بچیوں کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ میرٹ سکالرشپ، مفت لیپ ٹاپس،ای بائیکس اور عالمی اداروں سے مفت آئی ٹی کورسز سے نظام تعلیم میں جدت آئی ہے۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ تعلیم یافتہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ طالبات جدید علوم، ٹیکنالوجی اور تحقیق کے میدان میں آگے بڑھیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ پنجاب حکومت خواتین کی تعلیم، بااختیار بنانے اور محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے اساتذہ کے کردار کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔
Read Next
34 منٹس ago
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
21 گھنٹے ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
1 دن ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
2 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
2 دن ago






