وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب کی زیر صدارت پی ڈی پی/ واسا کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر نے واسا کی مجموعی کارکردگی، جاری منصوبوں اور سروس ڈلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں نکاسی آب، سیوریج، صفائی، پانی کی فراہمی اور بارش کے دوران آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پنجاب میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات، ڈرینز کی صفائی اور حساس مقامات کی مؤثر نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ مون سون سے قبل تمام مشینری، ڈی واٹرنگ سیٹ، جنریٹرز اور فیلڈ اسٹاف کی مکمل تیاری یقینی بنائی جائے۔ نکاسیٔ آب، سیوریج، واٹر سپلائی اور بارشوں کے دوران ایمرجنسی رسپانس کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے عیدالاضحیٰ سے قبل کاموں کے اہداف اور بلا تعطل میٹریل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب روانہ کی بنیاد پر پی ڈی پی ڈیش بورڈ سے تمام اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے۔ عوامی مفاد کے ہر منصوبے میں رفتار، معیار اور نتیجہ خیزی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی واسا پنجاب، پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی بریفنگ، 15 اضلاع کے ایم ڈیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
Read Next
2 گھنٹے ago
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
22 گھنٹے ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
1 دن ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
2 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
2 دن ago






