صفائی کی بہترین اور بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب کی صفائی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں۔ تمام شاہراؤں،کمرشل مارکیٹس اور رہائشی علاقوں میں واشنگ، مینوئل سویپنگ، اسکریپنگ اور پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر لاہور کے داخلی و خارجی راستوں سمیت شہر بھر میں واشنگ ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری ہے۔بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، سگیاں پل، راوی پل سمیت دیگر داخلی و خارجی راستوں پر واشنگ ایکٹیویٹی کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں۔فیروز پور روڈ، جیل روڈ، مال روڈ اور گلبرگ کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے واشنگ ایکٹیویٹی مکمل کی گئی جبکہ داتا دربار، لاری اڈا، آزادی چوک اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف خصوصی صفائی ٹیمیں صفائی ستھرائی پر مامور ہیں۔
مزید برآں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے عملہ صبح کی شفٹ میں 7 ہزار سے زائد کنٹینرز کلیئرنس یقینی بنا رہا ہے جبکہ کمرشل مارکیٹس کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار رہائشی علاقوں کو بھی زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔خصوصی صفائی اقدامات کے تحت ایکسپو سنٹر، جی ون مارکیٹ، ڈاکٹر ہسپتال، جناح ہسپتال اور ملحقہ سڑکوں پر واشنگ کا عمل بھی جاری ہے۔بھوگیوال روڈ، گجر پورہ اور چائنہ اسکیم میں بھی واشنگ ٹیمیں متحرک ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔





