ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ تھری کی غیرقانونی سکیموں کے خلاف کارروائی کی۔ایل ڈی اے نے نیو عامرٹاون،لاہور میڈیکل سٹی فیزون،فیزٹو،فیزتھری اورغوث گارڈن فیزفور کے خلاف کارروائی کی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی رہائشی سکیموں علی ولاز فیزون،نیو پام ولاز اورعابد گارڈن کے خلاف آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے 6 غیرقانونی سکیموں کی سڑکیں،باؤنڈری والز، سیوریج سسٹم اور انفراسٹرکچر مسمار کر دیا،دفاتر سیل کر دیئے۔
آپریشن چیف میٹرو پولیٹن پلانر کی نگرانی میں کیا گیا۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پرشہربھرمیں غیرقانونی رہائشی سکیموں،غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔






