وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سُتھرا پنجاب اتھارٹی آفس میں ایک اجلاس کے دوران عیدالاضحیٰ کے صفائی آپریشنز کے لئے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام اضلاع کے مینجنگ ڈائریکٹرز سُتھرا پنجاب ایجنسیز نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے تمام ضلعی سُتھرا پنجاب ایجنسیز کو الائشوں کے لئے اضافی عارضی کولیکشن پوائنٹس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اس بار بھی عید صفائی آپریشنز کی خود نگرانی کریں گی لہذا کسی سُستی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر سُتھرا پنجاب اتھارٹی میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ ہر ضلع میں بھی ڈپٹی کمشنر آفس میں مانیٹرنگ روم قائم کیا جائے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ سُتھرا پنجاب پروگرام اب تجرباتی مراحل سے گزر چکا ہے۔ ایک میچور ٹیم کے ساتھ اب ہمیں پہلے سے بہتر نتائج دینا ہوں گے۔ ہمیں عوام اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی توقعات پر ہر صورت میں پورا اترنا ہے۔ عید کی چھٹیوں کے دوران شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ عید صفائی آپریشنز میں میونسپل اداروں کا عملہ بھی سُتھرا پنجاب ایجنسیز کے ساتھ تعاون کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ مویشی منڈیوں کی صفائی کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ ہر شہر میں آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں عملہ شہریوں کی رہنمائی کرے گا۔
Read Next
23 گھنٹے ago
"مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام 60 ارب کی منظوری، 342 دیہات پر کام جاری،39لاکھ آبادی مستفید ہو گی
2 دن ago
پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات پر گول میز کانفرنس،جلد انتخابات کروا دیں گے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
2 دن ago
*وفاقی جمہوری مملکت مقامی حکومتیں* تحریر:زاہد اسلام
5 دن ago
عید الاضحٰی،جانوروں کی آلائشیں اور باقیات کھلے مقامات پر پھینکنےوالے افراد کو 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا،سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی زیر صدارت اجلاس
5 دن ago
مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کے تحت ترقیاتی کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،ذیشان رفیق
Related Articles
لاہور میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹ پر غور،پارکنگ فیس کی ادائیگی موبائل ایپ کے ذریعے ہو سکے گی،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
6 دن ago
پنجاب کی 4015 یونین کونسلوں کے دو دہائیوں سے ترقیوں سے محروم ملازمین نے پنجاب اسمبلی میں اپنا مقدمہ پیش کر دیا
7 دن ago
پنجاب سپیشئل پلاننگ اتھارٹی کا اجلاس،اراضی کے استعمال کی مانیٹرنگ کا عمل بتدریج مصنوعی ذہانت پر منتقل کرنے کا فیصلہ
7 دن ago



