خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم ، مئیر اور تحصیل چئیرمین کی اختیارات میں کمی کر دی گئی ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی نے ترمیمی بل کی منظوری دیدی ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن 25 میں نو شقوں کو ختم کردیا گیا ہے۔ چیئرمین کی غیر موجودگی میں کونسل کی صدارت کیلئے رکن کا انتخاب چئیرمین یا مئیر نہیں کریں گے۔میونسپل و ذیلی دفاتر کیلئے قائمہ کمیٹیوں کے انتخاب کا اختیار بھی واپس لے لیا گیا ہے۔بل کے مطابق مئیر اور چئیرمین سے بجٹ اور ٹیکس تجاویز کیلئے فنانس کمیٹی بنانے کی اختیار بھی واپس لے لیا گیا۔ آڈٹ و اخراجات کی جانچ پڑتال کیلئے اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا اختیار بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ بزنس کنڈکٹ اور ارکان کے ضابطہ اخلاق کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں بنانے کا اختیار بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ان ترامیم کے بعد ترقیاتی منصوبوں کیلئے منصوبہ سازی اور نفاذ کا مکمل اختیار صوبائی حکومت کوہوگا۔
Read Next
7 گھنٹے ago
ریپ میں ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنایا جائے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
1 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت کابینہ کا 54واں اجلاس
2 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی نے ایک ہی روز ورسک روڈ فلائی اوور کے بعد پلوسی فلائی اوور منصوبے کا بھی سنگِ بنیاد رکھ دیا
6 دن ago
وزیر بلدیات و اعلٰی تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی کا کوہاٹی گیٹ سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ
6 دن ago
خیبرپختونخوا کی44 ٹی ایم ایز کے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے گرانٹ جاری کرنے پر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ کا اظہار تشکر
Related Articles
*لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے مطالبہ پر صوبائی حکومت نے خصوصی گرانٹ کا اجراء کر دیا*
7 دن ago
محمد سہیل آفریدی نے پشاور رنگ روڈ کے ہزار خوانی انٹر سیکشن پر 6 لینز پر مشتمل اوور پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
1 ہفتہ ago
خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27 میں محکمہ بلدیات کابجٹ 56 ارب سے بڑھا کر 90 ارب کر دیا گیا،کم از کم اجرت 45 ہزار مقرر
2 ہفتے ago


