وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے41 ویں صوبائی کابینہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے مستقبل کی پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے لیڈر عمران خان اور انکی اہلیہ کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے جس کی صوبائی حکومت بھرپور مذمت کرتے ہیں.وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس غیر انسانی ، غیر اخلاقی اور غیر قانونی تھی۔وفاقی وزراء کا یہ رویہ عوام کو اشتعال دلانے اور جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کے مترادف ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ایسی پریس کانفرنسز کی بھی صوبائی حکومت مذمت کرتی ہے۔عمران خان پورے پاکستان کے لیڈر ہیں اور انکی اہلیہ ایک غیر سیاسی اور باپردہ خاتون ہیں.صوبائی حکومت پہلے ہی گڈ گورننس روڈ میپ دے چکی ہے۔سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے لیے سول افسران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔سرکاری اجلاسوں میں آن لائن شرکت کی جائے، اس سے سرکاری اخراجات میں کمی ہوگی۔گڈ گورننس اور شفافیت کے لیے صوبے کے تمام سرکاری، خودمختار و نیم سرکاری اداروں میں بھرتیاں صرف ایٹا کے ذریعے کی جائیں۔کوئی بھی سرکاری بھرتی پرائیویٹ ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے نہیں ہوگی۔کل ہونے والے قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں صوبے کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا ہے۔ہمارے اصولی موقف کے ساتھ اجلاس کے تمام شرکاء نے اتفاق کیا ہے۔این ایف سی میں ضم اضلاع کا شیئر شامل نہیں جو 1375 ارب روپے بنتے ہیں. طورخم بارڈر 55 روز سے بند، ڈرائیوروں کے ساتھ مرد، خواتین، بچے اور بزرگ بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے خیبر کی ضلعی انتظامیہ کو کھانے پینے اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔سول افسران بلخصوص ضلعی انتظامیہ کو بلٹ پروف گاڑیاں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی.وزیر اعلی نے بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Read Next
17 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
2 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
3 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
3 دن ago






