وزیر بلدیات سندھ اور کابینہ کی سب کمیٹی برائے فنانس کے چیئرمین سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری فنانس، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں جاری مالیاتی، انتظامی اور ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ مختلف سرکاری اداروں کو درپیش مالی مسائل، فنڈز کی فراہمی اور ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں میں موخر ہونے والے مالیاتی اور انتظامی معاملات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کی گئی۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی ریلیف، بنیادی سہولیات اور فلاحی منصوبوں کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فنڈز کے شفاف استعمال، مالی نظم و ضبط اور ترقیاتی اسکیموں کی مؤثر نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس میں محکمہ آبپاشی کی جانب سے پیش کی گئی مختلف ترقیاتی اور مالیاتی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ قانونی تقاضے اور قواعد و ضوابط مکمل کرنے والی متعدد تجاویز کی منظوری دے دی گئی۔ بعض ایسی تجاویز جن میں قانونی اور انتظامی تقاضے مکمل نہیں کیے گئے تھے انہیں مزید جانچ پڑتال اور ضروری کارروائی کے لیے آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوامی مفاد کے تمام منصوبوں میں شفافیت، رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ متعلقہ محکمے ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی وسائل کی دستیابی، ترجیحات کے تعین اور مختلف محکموں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر بلدیات سندھ نے اس موقع پر کہا کہ سندھ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ترقیاتی عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں
Read Next
22 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سولر ہوم سسٹم کی تقسیم تیز کرنے کی ہدایت*
2 دن ago
مارچ 2027 تک متوقع 21 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن گندم کی کمی پوری کرنے کے لیے اضافی گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے,وزیر اعلٰی سندھ
3 دن ago
میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے جاپان کے قائم مقام قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
3 دن ago
صنعتی ترقی سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
3 دن ago






