وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور ایم ڈی ستھرا پنجاب/سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عبدالرزاق ڈوگر کے ہمراہ سیالکوٹ روڈ پر شہریوں میں ویسٹ بیگز تقسیم کر کے عیدالاضحیٰ آگاہی مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے اور صفائی برقرار رکھنے سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی ٹیموں سے تعاون کریں اور آلائشیں مقررہ جگہوں پر ہی تلف کریں۔عیدالاضحیٰ کیمل مویشی منڈی چن دا قلعہ گوجرانوالہ کا دورہ ،
وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور ایم ڈی ستھرا پنجاب/سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عبدالرزاق ڈوگر کے ہمراہ مویشی منڈی چن دا قلعہ گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران صفائی ستھرائی، سکیورٹی، پارکنگ، پانی کی فراہمی اور شہری و بیوپاریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مویشی منڈی میں بہترین انتظامات اور صفائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید نے عیدالاضحیٰ انتظامات اور ویسٹ مینجمنٹ پلان پر بریفنگ بھی دی۔





