کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت لاہور ڈویژن میں پیٹرول کی موجودہ صورتحال اور شہریوں کے ریونیو کیسز کے حوالے سے ڈویژنل سطح جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی۔ ضلع لاہور کے حوالے سے بریفنگ میں کہا گیا کہ لاہور میں کل 504 پٹرول پمپس سے فیول سپلائی جاری ہے سٹاک موجود ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع لاہور، ننکانہ، قصور اور شیخوپورہ میں فیول سپلائی بلا تعطل جاری ہے، ڈپٹی کمشنرز مکمل نگرانی رکھیں ذخیرہ اندوزی سپلائی میں رکاوٹ پر زیرو ٹالرنس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پٹرول پمپ کا ڈیٹا 24گھنٹے بعد ڈی سیز خود چیک کریں اور وفاقی ایجنسیز سے رابطہ کار رکھیں، ضلعی پٹرولیم کمیٹیوں کو فیلڈ میں متحرک رکھیں، ہر رپورٹ کو چیک کریں۔کمشنر لاہور نے ریونیو کیسز کے حوالے سے تمام اضلاع کے کورٹ ریونیو مقدمات کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو قوانین میں ترمیمی آرڈینیس آچکا ہے اس پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں، وزیراعلی پنجاب کی ترجیح ہے کہ شہریوں کے ریلیف کیلئے قانوناً کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئیے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، ڈی سی قصور آصف رضا، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اور ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے شرکت کی۔
Read Next
16 گھنٹے ago
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا کربلا گامے شاہ چوک۔داتا صاحب چوک۔سکیورٹی بفر زون کا دورہ*
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا فیروزوالہ۔نورپور مریدکے فلڈ ریلیف کیمپس کادورہ*
4 دن ago
*دوتا چاراگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی۔لاکھوں عقیدتمند شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
4 دن ago
*لاہور،983واں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش/انتظامات/کمشنر لاہور نعمان یوسف کا دورہ۔*
6 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا ڈی سی اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
Related Articles
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
7 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
1 ہفتہ ago




