وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اعلیٰ سطحی اجلاس

سیکریٹری بلدیات، اسپیشل سیکریٹری بلدیات، ڈی جی کے ڈی اے، ڈی جی ایم ڈی اے، سی او او واٹر بورڈ، ڈائریکٹر میگا پروجیکٹ سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔سیکرٹری بلدیات نے ترقیاتی منصوبوں 2026-27 کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ملیر ڈیویلپمنٹ، لیاری ڈیویلپمنٹ، سہون ڈیویلپمنٹ، واٹر بورڈ کی ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت بھی ہوئی۔بارش کے پانی کو زیر زمین ذخیرہ کرنے کے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیمیں شروع کرنے کی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔صوبے میں انفراسٹکچر کی بہتری والی اسکیموں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔جاری اسکیموں کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے۔

آنے والے بجٹ میں کے ایم سی، میگا پروجیکٹ اور کے ڈی اے، ایم ڈی اے، ایس ڈی اے کی اسکیمیں بھی شامل کی جائیں۔پینے کے پانی کی فراہمی آب کی اسکیمیں بھی شامل کی جارہی ہیں

جواب دیں

Back to top button