وزیراعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب مشن پر عملدرآمد و جائزہ کے لئے کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے شیخوپورہ شہر اور اسکی مختلف تحصیلوں کا دورہ کیا اور صفائی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحبدین نے فیلڈ سٹاف، مشینری وسائل اور آپریشنز پر آن سپاٹ بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے سیم نالہ بند روڈ، بائی پاس ایریا، شیخوپورہ شہر اندرون گلیوں و محلوں کا دورہ کیا اور صفائی آپریشنز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جیون پورہ، رحمان پورہ ڈرینز کے ڈی سلٹنگ آپریشن کا خصوصی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور مریم خان نے فیروزوالہ میں سپیشل ایجوکیشن کی زیر تعمیر بلڈنگ کے تعمیراتی معیار کا بھی جائزہ لیا۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایریا میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی آپریشن میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہئیے، نالوں کو شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے ڈی سلٹ کیا جائے واسا مانیٹرنگ جاری رکھے، انہوں نے کہا کہ صفائی کے تسلسل کیلئے واسا اور ضلعی ڈبلیو ایم سی ز کے درمیان رابطہ و اشتراک کار ہونا چاہئے۔کمشنر لاہور کو چھتری والا چوک کے جاری بیوٹیفکیشن پلان پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ سڑکوں کی صفائی کے بعد پانی سے دھویا جاتا ہے جس کے باعث گرد سموگ کا حصہ نہیں بنتی، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی ہنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام میں شہروں اور دیہات میں صفائی کا معیار یکساں ہے، وزیراعلی پنجاب ہدایات پر عملدرآمد سے صفائی کا ایک شہری معیار قائم ہو رہا ہے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی جائزہ کے لئے ڈویژنل اجلاس
5 دن ago
لاہور ڈویژن سے تقریبا 52ہزار ٹن آلائشیں اٹھا کر شہروں کو صاف کردیا گیا ہے،کمشنر لاہور مریم خان
5 دن ago
*کمشنر لاہور مریم خان کا لاہور شہر اور قصور کا دورہ۔صفائی آپریشنز کا جائزہ لیا*
1 ہفتہ ago
*منڈی کیمپس میں پورا عملہ کا موجود ہونا ضروری ۔کوئی کمپرومائز نہیں۔کمشنر لاہور کی ہدایت*
2 ہفتے ago





