ممبر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اور سابق چیئرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ پشتخرہ پشاور، حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔حاجی ہارون صفت کی وطن واپسی پر سابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی، کوآرڈینیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک ارشد خان، سابق چیئرمین حیات آباد پشاور میاں اصف، عالمگیر خان آفریدی، حاجی جلیل جان (رہنما جمعیت علماء اسلام) سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی رہائش گاہ پر حاضری دی اور ملاقات کرکے مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل نے صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا، سابق ممبر قومی اسمبلی اور سابق میئر مردان حمایت اللہ مایار، ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت اور خیبرپختونخوا بھر کے بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے حاجی ہارون صفت کو مبارکباد پیش کی۔حاجی ہارون صفت نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی نیک خواہشات پر اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ حج کی سعادت اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے، جس پر وہ ربِ کریم کے بے حد شکر گزار ہیں۔
Read Next
7 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا پانچ اگست پشاور جلسے کے حوالے سے اہم وڈیو پیغام
2 دن ago
صوبائی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی تنظیم کے نمائندگان سے اہم ملاقات
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے "خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030” کا باضابطہ اجراء کر دیا
4 دن ago
خیبر پختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے دوسرے اجلاس میں5 ارب روپے سے زائد مالیت کی 8 سکیموں کی منظوری
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت واپڈا کے ہائیڈرو پاور اور آبی وسائل کے میگا منصوبوں پر اجلاس
6 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
1 ہفتہ ago




