وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا کہ نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کے عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 180 دن کے اندر این ایف سی ایوارڈ کی اپڈیٹ کے لیے اجلاس منعقد ہوں گے، جبکہ نئے این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کا مالی حصہ بھی شامل کیا جائے گا۔پاسکو کے ساتھ معاہدے کے تحت خیبرپختونخوا کو ایک لاکھ پچھتر ہزار ٹن گندم فراہم کی جائے گی اور وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اے آئی پی میں مجوزہ کٹوتی مذاکرات کے بعد کافی حد تک بہتر ہوئی ہے، جبکہ ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی حصے میں مزید بہتری کے لیے بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت امن و امان کے قیام کے لیے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر 30 ارب روپے سے زائد خرچ کیے جا چکے ہیں۔تعلیم، صحت اور امن و امان ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ صحت کارڈ، احساس پروگرام، شیلٹر ہومز، زمنگ کور اور دیگر فلاحی منصوبے عوامی خدمت کے عزم کا مظہر ہیں۔خیبرپختونخوا ملک کے مجموعی جنگلات میں 45 فیصد حصہ ڈال رہا ہے۔ جنگلات کے فروغ، شجرکاری اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اور فنڈز مختص کیے جائیں گے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت تعلیم میں اصلاحات کے سلسلے میں اعلٰی سطحی اجلاس
4 گھنٹے ago
ممبر ایڈوائزری کونسل برائے بلدیات، مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا آصف رفیق پشاور میں صفائی کیلئے متحرک
2 دن ago
*گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پشاور ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق اجلاس*
2 دن ago
پنشن اور تنخواہوں کے مسئلہ کوحل کرنا ان اولین ترجیح ہوگی،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا خضر حیات
2 دن ago
ایچ آر سی پی کونسل کے انتخابات،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا،پاکستان ورکرز فیڈریشن نے محمد حنیف رامے کی حمایت کا اعلان کر دیا
Related Articles
مشیر بلدیات آصف رفیق کو محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کی مجموعی کارکردگی اور 100 روزہ ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ
3 دن ago
ممبر ایڈوائزری کونسل برائے بلدیات خیبرپختونخوا آصف رفیق کی جانب سے سرکاری اداروں کو گائیڈ لائنز جاری
1 ہفتہ ago




