وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ ہاؤسنگ پروگرام "اپنی چھت اپنا گھر” نے ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقررہ ڈیڈلائن سے قبل ایک لاکھ 60 ہزار قرضوں کی فراہمی کا ہدف مکمل کر لیا ہے۔ کم لاگت رہائش کے شعبے میں یہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہاؤسنگ فنانس منصوبہ بن چکا ہے، جس کے ذریعے ہزاروں خاندان اپنے گھر کی تعمیر کا خواب حقیقت میں بدل رہے ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پروگرام کے تحت اب تک گھروں کی تعمیر کے لیے 211 ارب روپے سے زائد جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ ایک لاکھ 2 ہزار 645 گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ ان گھروں میں ہزاروں خاندان منتقل ہو کر اپنی مستقل رہائش سے مستفید ہو رہے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں ایک لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بھی تعمیراتی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ اس وقت 31 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں جبکہ 26 ہزار مزید گھروں کی تعمیر کا آغاز جلد کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں کو رہائشی سہولت فراہم کی جا سکے۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عوام دوست ہاؤسنگ وژن تیزی سے حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف گھر تعمیر کرنا نہیں بلکہ کم آمدنی والے اور مستحق خاندانوں کو باعزت اور محفوظ رہائش فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کو حال ہی میں منعقد ہونے والے ورلڈ اربن فورم میں بھی نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی، جہاں عالمی ماہرین اور مختلف ممالک کے نمائندوں نے اس منصوبے کو کم لاگت ہاؤسنگ فنانس کے ایک کامیاب اور قابلِ تقلید ماڈل کے طور پر سراہا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ حکومت پنجاب مستحق خاندانوں کو اپنی چھت کی فراہمی کے مشن پر بھرپور انداز میں عمل پیرا ہے اور پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت ہاؤسنگ کے شعبے میں جاری اصلاحات اور عوامی فلاحی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام صوبے میں سماجی و معاشی ترقی کے ایک اہم سنگ میل کے طور پر ابھر رہا ہے۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا حلقے کا دورہ، حلقہ عمائدین نے بھرپور استقبال کیا۔*
2 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ
4 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
4 دن ago
*سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا تاجپورہ کا دورہ، جاری نکاسیٔ آب آپریشن کا جائزہ*
4 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،فیضان مدینہ، شیر ربانی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر سیل
Related Articles
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ فیلڈ میں موجود، گوجرانوالہ میں بارشی پانی کی نکاسی کے آپریشن کا موقع پر جائزہ*
5 دن ago
*ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم پر نہ آنیوالی سوسائٹی انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب*
5 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،لکشمی چوک پر نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ*
5 دن ago


