بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،7 سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے دو غیرقانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ 7 کو سربمہر کر دیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں ٹرک اڈہ،سبزی منڈی، مصری شاہ اور بیگم پارک، محمود روڈ،یوسف پارک کے علاقے شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button